• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی ناروے کے انٹرا پارٹی الیکشن میں ایگل پینل کامیاب

اوسلو(ناصر اکبر )پاکستان تحریک انصاف ناروے کے انٹرا پارٹی الیکشن 2021 ، 2022 ایگل پینل نے جیت لیے، چوہدری شمعون کے ریستوران پرصدر چوہدری مدثر علی اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھا رہااور انٹرا پارٹی الیکشن میں جیت کی خوشی میں ایگل پینل کے ممبران نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑاڈالا ،اس موقع پر پارٹی نغمہ بھی پیش کیا گیا۔ چوہدری مدثر علی نے سینئر عہدیداران عمران بشیر ،حاجی افضال،ملک حمزہ، سلطان اعوان،چوہدری شمعون ،چوہدری زاہد، محمدچک، شیخ طارق محمود، عامر وحید، چوہدری سفیر، محمد طارق ،چوہدری عبدالرحمٰن ،چوہدری شبیر ، چوہدری اشتیاق احمد برنالی اور دیگر پارٹی کارکنوں کے ہمراہ کیک بھی کاٹا، پاکستان تحریک انصاف ناروے کے انٹرا پارٹی الیکشن میں ایگل پینل نے 267 جب کہ نارویجن ٹائیگرپینل نے 125 ووٹ حاصل کیے، ٹوٹل 463 ووٹ تھےجن میں سے 392ووٹ کاسٹ ہوئے ۔چوہدری مدثر علی نےجنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی عہدیداران اور کارکنان نے میرا بہت ساتھ دیا ہے اور جب ہم ووٹر تک پہنچے اور وہاں جا کر ووٹ مانگے اور بتایا کہ ہماری پارٹی کا منشور کیا ہے ہماری پارٹی اوورسیز اور پاکستان کے لیے ورک کر رہی ہے عمران خان پاکستان کا پہلا ایسا لیڈر ہے جو پاکستان کی عوام اور اوورسیز کے لیے کام کر رہا ہے اور کرنا چاہتا ہے عمران خان اور سیزپاکستانیوں کو بہت عزت دیتا ہے الحمدللہ میں سب بہنوں بھائیوں پارٹیوں کے عہدیداران اور پارٹی کارکنوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے ووٹ دے کر صدر منتخب کیا ۔چوہدری مدثر علی نے کہا کی کمیونٹی کی خدمت اور مدد کے لئے میرے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں۔ سینئر عہدیدارحاجی افضال نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایگل پینل کی مشترکہ کوشش ہےاور سب سے بڑی بات ہے کہ ہم نے اپنے پینل کو اکٹھا رکھا اور یہ کامیابی پوری ٹیم ورک کا کام ہے۔ ملک حمزہ سلطان اعوان نے کہا کہ سب سے پہلے میں تمام ووٹر اور سپوٹر زکا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے ہماری مدد کی اور علی بھائی کو صدر منتخب کرایاہم ان کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔ ناروے کےسابق صدراور سینئر عہدیدار عمران بشیر نے کہا کہ اللہ تعالی کا بہت شکر ہے کہ ہم یہ الیکشن جیت گئے ،مدثر علی ہمارے نئے صدر منتخب ہوئے ہیں ان کو بہت مبارک باد ۔ ایگل پینل کو کامیاب کرانے میں ہمارے سینئر عہدیداران اور ساتھیوں کی بہت محنت ہے، میں چوہدری اسلم زاہد، چوہدری سفیر ، عامر وحید اور ان سب کا شکر گزار ہوں جنہوں نے دن رات محنت کی اور ایگل پینل کو کامیاب کرایا۔ پی ٹی آئی کی سینئر رہنما شازیہ بشیر نے ایگل پینل کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سب کی انتھک محنت اور کوشش کی وجہ سے سے ہم کامیاب ہوئے ہیں انہوں نے مدثر علی کوصدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔انٹرا پارٹی الیکشن میں جیت کی خوشی میں ایگل پینل کے صدر چوہدری مدثر علی نے سینئر عہدیداران عمران بشیر ،حاجی افضال،،ملک حمزہ سلطان اعوان،چوہدری شمعون ،چوہدری زاہد محمدچک، شیخ طارق محمود، عامر وحید، چوہدری سفیر، محمد طارق ،چوہدری عبدالرحمٰن اور دیگر پارٹی کارکنوں کے ہمراہ کیک کاٹا۔
یورپ سے سے مزید