• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بار اور بنچ میں کشیدہ صورتحال، پاکستان بار کونسل کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)ملک بھر کی وکلا ء تنظیموں کے احتجاج اور ہڑتال کے باوجود جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ کے سینارٹی کے لحاظ سے پانچویں نمبر پر آنیوالے ، جج کی سپریم کورٹ میں تقرر ی کی سفارش کے اقدام سے بار اور بنچ کے مابین پیدا ہونیوالی کشیدہ صورتحال کے حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی طے کرنے کیلئے پاکستان بار کونسل کی کال پرآج ملک بھر کے وکلا کا نمائندہ اجلاس سپریم کورٹ بلڈنگ اسلام آباد میں منعقد ہوگا ، پاکستان بار کونسل کے چیئرمین خوشدل خان اجلاس کی صدارت کرینگے ،اجلاس میں سپریم کورٹ ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری ،اسلام آباد بار کونسل اور چاروں صوبائی بار کونسلوں کے وائس چیئرمین اور چیئرمین ایگزیکٹوکمیٹی ،تمام ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشنوں کے صدور شرکت کرینگے۔ 

تازہ ترین