• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنی گالہ کے علاقہ میں معمر میاں بیوی قتل، فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) راول ٹائون میں نوجوان کو قتل کر دیا گیاجبکہ کیپٹل ویو روڈ بنی گالہ میں معمر جوڑے کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ شہزاد ٹاون پولیس کو عظمت حسین جنجوعہ نے بتایا کہ اس کے بیٹے مبروک الحسن کو رات گئے حمیر اکرم کی کال آئی کہ علی شیر کو سکول کے قریب سر میں گولی لگ گئی ہے۔ مدعی جب پہنچا تو علی شیر کی لاش پڑی ہوئی تھی۔مدعی مقدمہ کے مطابق علی شیر افگن نعمان شاہ ولد نیاز شاہ کے ساتھ فلیٹ میں رہائش پذیر تھا، نعمان شاہ اور حمیر اکرم سے رابطہ کرتے رہے مگر ان کے فون بند ملے۔تھانہ بنی گالہ کے علاقے سپرنگ ویلی میں رہائش پذیر بینک منیجر علی رحمان کے 74 سالہ والد ریٹائرڈ میجر علی رحمن اور تہتر سالہ والدہ آمنہ شائمہ کو قتل کر دیا گیا مدعی کے مطابق وہ اتوار کو اپنے والدین سے مل کر گئے تھے مگر پیر کی رات انہوں اپنی والدہ اور والد کے فون پر متعدد کالیں کیں رابطہ نہ ہونے پر خود پہنچا تو دونوں کی لاشیں پڑی تھیں۔
تازہ ترین