• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں فرقہ واریت نہیں،شیعہ علماء کونسل

لاہور(وقائع نگار خصوصی)شیعہ علما کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ پاکستان میں فرقے موجود ہیں، مگر فرقہ واریت نہیں ۔عزاداری کسی کے لئے تکلیف کا باعث نہیں ۔اہل سنت ہمارے بھائی ہیں اور وہ جلوسوں اور مجالس میں ہمارے ساتھ ہوتے ہیں ۔وہ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کررہے تھے۔پریس کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے جنرل سیکرٹری مولانا عبدالخالق اسدی،مولانا روح اللہ کاظمی،قاسم علی قاسمی اور دیگر بھی موجود تھے۔
تازہ ترین