• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی شکایات پر کارروائی‘ بیگ سنیک بار کو جرمانہ‘کچن سیل کر دیا گیا

کوئٹہ(خ ن)بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے عوامی شکایات پر کوئٹہ میںمعروف فوڈ پوائنٹ بیگ سنیک بار کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کچن سیل و جرمانہ عائد کردیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز نگہت دین کے مطابق مذکورہ فوڈ پوائنٹ سے زائد المیعاد فلیورز ، مصالحہ جات ، غیر معیاری فوڈ کلرز و بڑی مقدار میں سٹور کردہ باسی پھل برآمد ہونے پر ایکشن لیا گیا۔ بی ایف اے فوڈ سیفٹی ٹیم کی جانب سے کی جانے والی کارروائی کے دوران فوڈ پوائنٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات ، کچن و فریزرز جن میں پھل اور گوشت ایک ساتھ سٹور کئے گئے تھے میں حشرات بھی پائے گئے جبکہ اشیاء کی تیاری کیلئے استعمال کیا جانے والا کوکنگ آئل بھی خراب نکلا ۔ مزید برآں فوڈ کارنر سے برآمد ہونے والے زائد المیعاد مصالحہ جات ،فلیورز اور مضر صحت و باسی اشیاء قبضے میں لے لی گئیں۔علاوہ ازیں اوتھل ضلع لسبیلہ میں زونل ڈائریکٹر بی ایف اے سجاد علی کی سربراہی میں بی ایف اے حکام نے معمول کی انسپکشن کے دوران ایک ہولسیل ٹریڈر اور ایک جنرل سٹور کو ایکسپائرڈ و ممنوعہ اشیاء کی فروخت پر جرمانہ کردیا ، اس موقع پر متعدد مراکز کو اصلاحی نوٹسز بھی جاری کئے گئے جبکہ مراکز سے برآمد ہونے والی مضر صحت و ممنوعہ اشیاء کو موقع پر تلف کر دیا گیا۔
تازہ ترین