• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم الحرام کی آمد، سی پی او کی زیرصدارت امن وامان سے متعلق اجلاس

ملتان (سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر ملتان منیر مسعود مارتھ نے تھانہ حرم گیٹ میں سٹی ڈویژن کے لائسنس داران، تاجر برادری اور امن کمیٹی سٹی ڈویژن کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس موقع پر سی پی او ملتان نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جلوسوں اور مجالس کے دوران حکومت کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی پابندی کی جائے۔ اس موقع پر کسی بھی مکتب فکر کے افراد کے جذبات کو مجروح کرنیوالے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ کسی شرپسند کو امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
تازہ ترین