• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

400 میٹر ریس میں امریکا کی سڈنی کا گولڈ میڈل، ریکارڈ بھی بنادیا

کراچی/ ٹوکیو( اسٹاف رپورٹر/ جنگ نیوز) اولمپکس میں بدھ کو خواتین ہاکی سیمی فائنل میں ارجنٹائن نے بھارت جبکہ ہالینڈ نے برطانیہ کو شکست دے دی۔ 400 میٹر ہرڈلز ریس میں امریکی خاتون سڈنی میکولین نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ کر نیاریکارڈ قائم کردیا، انہوں نے51.46 سیکنڈ میں فاصلہ کے کرکے گولڈمیڈل جیتا۔ خواتین اسکیٹ بورڈنگ کے مقابلے میں جاپان کی 12 سالہ کوکونا ہیراکی گولڈ میڈل حاصل کرنے والی سب سے کم عمر ایتھلیٹ بن گئیں۔ میڈلز کی دوڑ میں چین کی برتری مستحکم ہوتی جارہی ہے اس نے 32 گولڈ 22 سلور اور16 برانز میڈلز جیت رکھے ہیں، امریکا دوسرے اور جاپان تیسرے نمبر پر ہے۔