• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان کاکڑپوری زندگی خان شہید کے فلسفے پر کاربند رہے‘پشتونخوا ایس او

کوئٹہ (آن لائن)پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ ملی شہید عثمان خان کاکڑ کے چہلم کے جلسے میں جلوس کوئٹہ یونیورسٹی سے نکالا جائے گا۔پشتونخوا ایس او کے مرکزی سیکرٹری دوست محمد لونی صوبائی سیکرٹری مالیات ملک عمر خان کاکڑ اور کوئٹہ کے سیکرٹری محمود خان اچکزئی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملی شہید عثمان خان کاکڑ نےساری زندگی بانی تحریک خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کے سیاسی فلسفے پر کاربند رہ کر پشتونخوا وطن کی ملی وحدت وسائل پر اختیار اور پشتو زبان کی ترقی وترویج سمیت یہاں کے عوام کی محکومی اور محرومیوں کو ختم کرانے اورانہیں جینے کا حق دلانے کیلئے محمود خان اچکزئی کے ساتھ شانہ بشانہ تاریخ ساز جدوجہد کی اور اس راہ پرخار پر چلتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ مقررین نے کہا کہ 7اگست کو کوئٹہ کے سائنس کالج میں شہید کے چہلم کے تاریخی جلسے میں تمام وطن دوست جمہوری وترقی پسند طلباء بھرپور شرکت کرکے وطن دوستی کا ثبوت دیں۔ یونیورسٹی سے طالب علموں کا جلوس جلسہ گاہ کی جانب روانہ ہوگا جس کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔
تازہ ترین