• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی ہر دلعزیز اداکارہ عائزہ خان نے ابھرتی ہوئی اداکارہ اور سارہ خان کی بہن نور ظفر خان کی مشکل آسان کردی۔

نور ظفر خان نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی اور تصویر پر کیپشن لگانے کیلئے اپنے چاہنے والوں سے مدد طلب کی۔


نور کی پوسٹ پر جہاں بڑی تعداد میں ان کے چاہنے والے انہیں کیپشن بتانے لگے وہیں ان کی بہن سارہ خان اور عائزہ خان بھی ان کی مشکل حل کرنے میدان میں آئیں۔

سارہ خان نے بہن کو مشورہ تو کوئی نہ دیا بس یہ کمنٹ کیا کہ ’کیپشن خود ہی سوچو۔‘

عائزہ خان نے  نور کو تصویر کی مناسبت سے کیپشن بتایا تو مداح بھی حیران رہ گئے۔

عائزہ نے پوسٹ کو کیپشن دیتے ہوئے کہ ’جب آپ کا کَرش آپ کو انسٹاگرام پر فالو کرنا شروع کردے۔‘

عائزہ کے کیپشن کے مشورے پر نور ظفر نے پہلے تو قہقہہ لگایا پھر اپنے کَرش ٹوم ہیڈلسٹن کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فالو بیک کریں۔

تازہ ترین