• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ، زیادہ کورونا کیسز کے باوجود بھارت ریڈ لسٹ سے خارج، پاکستان برقرار

لندن/بریڈفورڈ (وجاہت علی خان/محمد رجاسب مغل) برطانیہ نے کورونا کے ڈیلٹا ویریئنٹ کے گڑھ بھارت کو کورونا کی ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان کردیا جبکہ پاکستان اس فہرست میں بدستور موجود ہے حالانکہ پاکستان میں کورونا کیسز بھارت سے کہیں زیادہ کم ہیں ہے۔ لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ کورونا پر پاکستان کی کاوشوں کا دنیا بھر نے اعتراف کیا ہے ، برطانوی حکومت کو بھی کرنا چاہیے ، امید ہے کہ برطانیہ فیصلے پر غور کرے گا۔ کورونا کیسز میں امریکا کے بعد بھارت کا دوسرا نمبر ، پاکستان 31ویں نمبر پر ، اموات میں امریکااور بھارت کے بعد انڈیا کا تیسرا نمبر ہے۔ برطانیہ میں پاکستانی نژاد ارکان اسمبلی نے برطانوی حکومت کے فیصلے پر شدید احتجاج کیا ہے ۔ برطانوی حکومت کی جاری کردہ نئی کووڈ ٹریول لسٹ کے مطابق اتوار8اگست سے بھارت کو ریڈلسٹ سے نکال دیا جائے گا، ریڈ سے امبر لسٹ میں شامل کئے جانے والے دیگر ممالک میں قطر، عرب امارات شامل ہے اور جرمنی، آسٹریا اور ناروے ان سات ممالک میں شامل ہیں، جنہیں امبرسے گرین لسٹ میں شامل کیا گیا اور اب برطانیہ کی نئی جاری کردہ لسٹ میں 36 ممالک ہیں جو گرین لسٹ میں ہیں جبکہ پاکستان کو ریڈلسٹ میں بدستور شامل رکھا گیا ہے۔ ۔ برطانیہ کی جانب سے بحرین، قطر، یواے ای کو ریڈ سے amber لسٹ میں شامل کیا گیا ہے جب کہ پاکستان بدستور ریڈ لسٹ میں شامل ہے۔

تازہ ترین