• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسیقی کی دنیا میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کے بارے میں سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ جلد ہی ٹی وی اسکرین پر اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

مختلف سوشل میڈیا پیجز پر ایک ویب شو کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

اس شو میں میزبان مومن نے عاطف اسلم کے بارے میں انکشاف کیا ہے کہ ممکن ہے کہ گلوکار عاطف اسلم کے مداح بہت جلد انہیں چھوٹی اسکرین پر اداکاری کرتے ہوئے دیکھیں گے۔


مومن نے یہ بھی بتایا کہ مشہور ڈرامہ سیریل ’سنگِ مر مر‘ جو کہ نجی ٹی وی سے نشر کیا گیا تھا اور مداحوں کی جانب سے کافی پسند بھی کیا گیا تھا، کافی عرصے سے اس ڈرامے کے سیکوئل بنائے جانے کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں۔

ویب شو کے میزبان مومن نے مزید کہا کہ اب یہ خبر ملی ہے کہ گلوکار عاطف اسلم اس ڈرامے کے سیکوئل میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

تاہم گلوکار عاطف اسلم یا ڈرامہ سیریل ’سنگِ مر مر‘ کی پروڈکشن ٹیم کی جانب سے باضابطہ طور پر اس حوالے سے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ عاطف اسلم نے2011ء   میں فلم ’بول‘ سےاداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تھا جو کہ معروف پاکستانی ڈائیریکٹر شعیب منصور کی تخلیق تھی۔

تازہ ترین