• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید بہشتی یونیورسٹی تہران اور جامعہ کراچی کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے بین الاقومی شہرت یافتہ تحقیقی ادارے ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیو لر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی) اور ایران کی شہید بہشتی یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز تہران کے نیئرو سائینس ریسرچ سینٹر (این آر سی) کے درمیان حال ہی میں ایک مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط ہوئے ہیں، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان نہ صرف نیئرو سائنس اور تحقیق کو فروغ دینا ہے بلکہ تعلیمی، سائنسی و ثقافتی بنیادوں پر دو طرفہ تعلقات کو بھی مزیدفروغ دینا ہے۔ آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق ایرانی نیئرو سائنس ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ابو الحسن احمدیانی نے آن لائن اجلاس کے دوران معاہدے پر دستخط کئے۔مفاہمت کی یاد داشت کے مطابق اس معاہدے کی مدت پانچ سال ہے جبکہ دونوں اداروں کی مرضی سے اس میں توسیع ممکن ہے۔

تازہ ترین