چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں صحافی عامر میر اور عمران شفقت کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ عمران خان سیاسی مخالفین اور میڈیا کے ناقدین کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان اپنی ناکامی اور نااہلی چھپانے کے لیے ناقدین کو نشانہ بنارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں صحافیوں کو فوری رہائی کیا جائے۔
واضح رہے کہ لاہور میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم نے سینئر صحافی عامر میر اور عمران شفقت کو حراست میں لیا ہے۔