ہر انسان صحت مند زندگی جینا چاہتا ہے جبکہ اس کے لیے کوشش بہت کم لوگ کرتے ہہں، ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت مند زندگی کا راز ہری سبزیوں میں چھپا ہے جبکہ ان کے استعمال کے نیتجے میں مجموعی صحت سمیت جسمانی اعضاء کی کارکردگی بہتر، ہڈیاں، جوڑ، پٹھے مضبوط اور اسکن صاف ہوتی ہے اور یہ صاف شفاف جِلد کی خوبصورتی میں مزید اضافے کا سبب بنتی ہیں۔
غذائی ماہرین کے مطابق ہڈیوں کی مضبوطی، قد کی نشوونما اور مجموعی صحت کے لیے بچپن سے ہی غذا میں معدنیات کا استعمال کیا جانا چاہیئے، ہری سبزیوں میں سب ہی مطلوبہ غذائیت موجود ہوتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ قد کی نشو و نما، پٹھوں اور ہڈیوں کی مضبوطی اور دیگر امراض سے بچاؤ کے لیے مائیں اپنے بچوں کی غذا میں لازمی دودھ شامل کرتی ہیں اور دودھ پینے کی اہمیت پر زور دیتی ہیں۔
ماہرین کے مطابق مضبوط جوڑوں اور ہڈیوں کا انحصار صرف دودھ پر نہیں بلکہ ہمارے بہتر طرزِ ندگی اور متعدد غذائیں بھی اس کا سبب ہیں
ماہرین صحت مند زندگی کے لیے کچھ ایسی مختلف غذائیں تجویز کرتے ہیں جو ہڈیوں اور جوڑوں کی مضبوطی سمیت قد کی نشو و نما کے لیے بھی بہترین ثابت ہوتی ہیں۔
ماہرین کے مطابق وٹامن ڈی اور کیلشیئم سے بھرپور غذاؤں کو اپنی روز مرہ کی خوراک میں شامل کرنا چاہیئے، ہری سبزیوں میں قدرتی طور پر وٹامن ڈی اور کیلشیئم بھرپور مقدار میں موجود ہوتا ہے جو ہماری صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔
وٹامن ڈی ہم سورج سے بھی حاصل کرسکتے ہیں اور اس کے علاوہ وٹامن ڈی اور کیلشیئم والی غذاؤں میں دودھ، دہی، انڈے، مچھلی، پنیر اور مشروم شامل ہیں۔
غذائی ماہرین کے مطابق کیلشیئم صرف دودھ کی مصنوعات سے ہی حاصل نہیں کیا جاتا بلکہ سبز پتوں والی سبزیوں سے بھی کیلشیئم حاصل کر سکتے ہیں۔
ہرے پتے والی سبزیوں میں ناصرف قدرتی طور پر کیلشیئم موجود ہوتا ہے بلکہ دیگر ضروری غذائی اجزاء بھی شامل ہوتے ہیں جو ہماری ہڈیوں کو مضبوط اور مجموعی صحت میں کردار ادا کرتے ہیں۔
سبز پتوں والی سبزیوں میں پالک، شلجم، گاجر، مٹر، چقندر، گوبھی اور مولی شامل ہیں۔
ان سبزیوں میں ’وٹامن کے‘ بھی موجود ہوتا ہے جو آسٹیو پوروسس کے خطرے کو کم کرتا ہے۔