• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ مدثر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے احسن رمضان کو شکست دیکر ٹائٹل سی گولڈ انڈر21 جونیئر نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل حاصل کرلیا۔

پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام لاہور اسپورٹس بورڈ میں کھیلی گئی چیمپئن شپ کے فائنل میں پنجاب کے شیخ مدثر نے اپنے ہی صوبے کے احسن رمضان کو 3 کے مقابلے میں 6 فریمز سے شکست دی۔

فائنل کے مہمان خصوصی چیئرمین پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن عالمگیر اے شیخ تھے، جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر محمد بلال، نصر اللہ رانا، ایم بی غوری اور نوید کپاڈیہ بھی موجود تھے۔ 

مدثر شیخ کو ٹرافی اور 50 ہزار روپے، رنرز اپ احسن رمضان کو ٹرافی اور 25 ہزار روپے، سب سے بڑا 116 کا بریک کھیلنے پر احسن رمضان کو 5000 روپے، انڈر 17 چیمپئن احسن رمضان اور رنرز اپ حمزہ الیاس کو ٹرافیز اور بالترتیب 50 اور 25 ہزار روپے اور ایم بی غوری نے سب سے بڑا 119 کا بریک کھیلنے پر حمزہ الیاس کو 5000 روپے انعام دیا۔

تازہ ترین