• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے لیاقت علی خان کے صاحبزادے کی مشکلات کا نوٹس لے لیا

پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کے صاحبزادے اکبر علی خان کی بیماری اور مالی مشکلات کے معاملے میں پیشرفت سامنے آگئی۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے اکبر علی خان کی بیماری اور مالی مشکلات سے متعلق رپورٹس کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعظم نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو فوری طور پر اکبر علی خان کے خاندان سے رابطے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے گورنر سندھ کو ہدایت کی کہ وہ اکبر علی خان کے علاج معالجے کے تمام اخراجات کی ادائیگی حکومت کی جانب سے یقینی بنائیں۔

تازہ ترین