اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے اجلاس سے قبل اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سابق وزیراعظم اور پارٹی قائد نواز شریف سے مشاورت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے کل ہونے والے پی ڈی ایم کے اہم اجلاس سے قبل پارٹی قائد سے بذریعہ ٹیلیفون اہم مشاورت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق دوران مشاورت دونوں رہنماؤں نے حکومت مخالف تحریک تیز کرنے اور پی ڈی ایم کو متحرک کرنے پر اتفاق کیا۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف نے ن لیگی صدر کو پارٹی کی سطح پر بھی لیگی رہنماؤں کو فعال کرنے کی ہدایت کی۔
ذرائع کے مطابق پارٹی قائد کی ہدایت کی روشنی میں شہباز شریف پی ڈی ایم اجلاس سے قبل پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس بلائیں گے۔