اسلام آباد ( مہتاب حیدر ) ایف بی آر نے سابق فاٹا اور پاٹا سے خروج کے راستوں پر چیک پوسٹیں قائم کی ہیں تاکہ ٹیکسوں سے مستثنیٰ مصنوعات کا پاکستان کے دیگر علاقوں میں جانے سے روکا جا سکے ۔ اس کا مقصد فول پروف نگرانی ے عمل کو بروئے کار لانا ہے ۔ٹیکس سے مستثنیٰ اشیا کے پاکستان کے ٹیکس زدہ علاقوں میں داخل پر 16 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہو گا ۔ ان علاقوں میں قائم صنعتیں محکمہ صنعت یا وزارت صنعت خیبر پختونخوا سے انسٹالڈ کیپاسٹی ڈیٹر مینیشن سرٹیفکیٹ ( آئی سی ڈی سی ) حاصل کرسکتی ہیں اور متعلقہ کمشنر ان کا تعین کرے گا ۔ واضح رہے کہ ویلیو ایڈیشن کے لئے مصنوعات ہی درآمد کی جاسکیں گی ۔ تیار مصنوعات درآمد کر نے کی اجازت نہیں ہوگی۔