• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارہ خان کی فلک شبیر کیساتھ نئی تصویریں وائرل

پاکستان کی معروف خوبرو اداکارہ سارہ خان نے شوہر، معروف گلوکار فلک شبیر کے ساتھ اپنی نئی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جنہیں دیکھ کر دونوں کے مداح بے حد خوش نظر آ رہے ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سارہ خان نے اپنے شوہر فلک شبیر کے ہمراہ کچھ نئی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں دونوں نے سیاہ لباس پہنا ہوا ہے اور ان تصویروں میں کافی اچھے موڈ میں نظر آرہے ہیں۔

تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے سارہ خان نے کیپشن میں کچھ لکھے بنا فلک شبیر کو ٹیگ کیا ہے، ان تصویروں پر سارہ خان کی چھوٹی بہن نور ظفر خان کا کمنٹ باکس میں کہنا ہے کہ ’وہ بہت اچھی تصویریں بناتی ہیں۔‘


نور خان کے اس کمنٹ سے بخوبی اندازہ  لگایا جا سکتا ہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر کے کیمرہ مین کے فرائض زیادہ تر نور ظفر خان ہی نبھاتی ہیں۔

انسٹا گرام پر ان تصویروں کو سوشل میڈیا صارفین سمیت  شوبز انڈسٹری کے معروف فنکاروں کی جانب سے بھی خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی صف اول کی اداکارہ سارہ خان بہت جَلد ماں بننے والی ہیں اور آج کل فلک شبیر اُن کی نئی نئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں جس میں سارہ خان کو اپنے بجائے اپنے آنے والے ننھے مہمان کی شاپنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین