• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی میں سہراب گوٹھ کے نالے میں 2 بچے گر گئے، ریسکیو نے 1 بچے کو بحفاظت نکال لیا جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔

رات گئے اندھیرے کے باعث نالے میں بچے کی تلاش کا عمل روک دیا گیا تھا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق آج صبح سہراب گوٹھ میں ڈوب جانے والے دوسرے بچے کی تلاش کا عمل دوبارہ جاری ہے۔

سہراب گوٹھ میں نالے میں 12 سالہ اسماعیل اور 10 سالہ سلیمان گر گئے تھے۔

ریسکیو 1122 نے ایک بچے اسماعیل کو بحفاظت نکال لیا گیا جبکہ سلیمان کی تلاش جاری ہے۔

اس حوالے سے بچے کے رشتے دار سردار اعظم نے کہا کہ 10سالہ سلیمان اپنے دوست کے ساتھ کھیلنے کے دوران ندی میں گرا۔

سردار اعظم کا کہنا ہے کہ اسماعیل کو ندی سے نکال لیا گیا تھا، جبکہ سلیمان کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔

قومی خبریں سے مزید