• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ڈی اے اراضی پر قائم غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ادارہ ترقیات کراچی کے محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ نے سرجانی ٹاؤن میں موجود پلاٹ نمبر ایس ٹی۔ 1 اور ST-6 سیکٹر 6 اسکیم 41 میں کورنگی ٹاؤن ساڑھے 3 نمبر میں گرین بیلٹ، کورنگی نمبر 4 میں متعدد دکا نوں اور لانڈھی ساڑھے 3 نمبر پر قائم غیر قانونی تعمیرات کو پولیس اور مقامی انتظامیہ کی موجودگی میں بھاری مشینری کے ذریعے مسمار کردیا گیا ، ڈی جی کے ڈی اے نے حالیہ آپریشن سے متعلق تفصیلی رپورٹ متعلقہ افسران سے طلب کرلی ہے ۔

تازہ ترین