کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ غیرمذہبی سیاسی تنظیمیں ملک اور عوام کیلئے کام کرتی ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ اسلام کا پرامن اور انسانیت کی مدد کا پیغام پوری دنیا میں پھیلے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کوکراچی میں دعوت اسلامی کی فیضان گلوبل ریلیف فائونڈیشن کے تحت 14 اگست تک مون سون سیزن کے دوران ’’پودا لگائیں، درخت بنائیں‘‘کی مہم کا افتتاح کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے دعوت اسلامی کے فلاحی شعبے کے تحت ملک گیر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔