آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عراقی وزیر خارجہ نے ملاقات کی ہے جس میں افغان امن عمل سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان عراق کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراقی قوم کی قربانیوں کو سراہا۔
جنرل قمر جاوید باجودہ نے عراق کو ترقی اور دفاعی شعبوں میں تعاون کی پیشکش کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق عراقی وزیر نے علاقائی امن و استحکام میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔