• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: کرشنگ سیزن کے باوجود چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کرشنگ سیزن کے باوجود لاہور میں چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق شہر میں چند روز میں چینی کی قمیت میں 18 روپے فی کلو کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ذرائع کے مطابق چینی کی ایکس مل ریٹ 140 سے 143 تک ہے، دسمبر میں چینی کا ایکس مل ریٹ 125 روپے تھا، فروری کے لیے فیوچر ٹریڈ 145 روپے مقرر کر دیا گیا۔

صارفین کا کہنا ہے کہ چھوٹی دکانوں میں چینی 150 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

دوسری جانب ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنما شیخ عاصم نے کہا کہ چینی برآمد کر کے مصنوعی قلت اور قیمت بڑھائی جا رہی ہے، چینی برآمد کرنے کی اجازت دینا نااہلی اور ملی بھگت تھی۔

شیخ عاصم کا کہنا ہے کہ مافیا کو کنٹرول نہ کیا تو رمضان میں چینی کی قیمت مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید