مصطفیٰ ملک کو وزارت اوور سیز پاکستانیز، ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ اور وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کا فوکل پرسن مقرر کردیا گیا۔
اس حوالے سے دونوں وزارتوں کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
مصطفیٰ ملک مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ہیں۔
اس تقرری پر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ ملک کی تقرری سے پارٹی ورکروں کے مسائل حل کرنے اور وزارتی امور میں مدد ملے گی۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ وزارتیں پارٹی اور قوم کی امانت ہیں، ہم ملک کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
مصطفیٰ ملک نے اپنی تقرری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اعتماد پر چوہدری شجاعت حسین اور ان کے بیٹوں کا مشکور ہوں، کوشش ہوگی چوہدری شجاعت کا سیاسی رواداری اور حب الوطنی کا مشن آگے بڑھاؤں۔