سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صرف لاہور شہر پر توجہ نہ دے۔ ماموں کانجن، کنجوانی بھی پنجاب کا حصہ ہیں۔
سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر نے کہا ہے کہ وہ حلقے کے عوام کے ہر دُکھ سُکھ میں اُن کےساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ یہاں موٹر وے کے ساتھ انڈسٹریل زون قائم کیا جائے، انڈسٹریل زون کے قیام سے مقامی آبادی کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔
ہمایوں اختر نے حلقہ این اے 97 تاندلیانوالہ کے دورے کے دوران علاقہ عمائدین سے ملاقات میں کہا کہ حکومت زراعت پر خصوصی توجہ دے اور کسانوں کا ہاتھ تھامے۔