• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے سوشل میڈیا اسٹار ناصر خان جان نے شادی کرلی۔

انہوں نے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے اپنی شادی کی اطلاع اپنے مداحوں کو دی۔

ناصر خان جان نے اپنی شادی کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کی۔

ناصر خان جان کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں دلہن سُرخ عروسی جوڑے میں ملبوس ہیں جس میں ان کا چہرہ نمایاں نہیں ، جبکہ ساتھ ہی ناصر خان جان بھی بیٹھے دکھائی دے رہے ہیں۔

اس سے قبل اکتوبر 2020 میں انہوں نے اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ مزاحیہ ویڈیوز اور مداحوں کو اپنے مخصوص اور منفرد انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دینے کی وجہ سے ناصر خان جان کا شمار پاکستان کے سوشل میڈیا اسٹارز میں ہوتا ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ دوسروں کی زندگی میں رنگ بھرنے والے ناصر خان جان سوشل میڈیا سیلیبریٹی سے زیادہ ایک مذاق بھی تصور کیے جاتے ہیں۔

سوشل میڈیا کے ہر دلعزیز اسٹار ناصر خان جان کی ہر ویڈیو اور پوسٹ کے جواب میں لوگ انہیں برا بھلا بھی کہتے ہیں۔

تازہ ترین