• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیلر سوئفٹ کی جاسوسی کرنے والا شخص گرفتار

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کا پیچھا کرنے والے شخص کو مبینہ طور پر ان کے نیو یارک اپارٹمنٹ بلڈنگ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 پیٹرک نیسن نامی 28 سالہ شخص گلوکارہ کا پتہ لگانے کے لیےبذریعہ بس نیبراسکا اپنے گھر سے نیویارک گیا تھا۔

پولیس نے دعویٰ کیا کہ اس شخص کے عمارت میں بغیر اجازت کے پائے جانے کے بعد دوسری ڈگری کے جرم کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کوسیکیورٹی گارڈ نے دیکھا اور جب اس نے محسوس کیا کہ نیسن کو عمارت میں بغیر اجازت کے داخل ہوا ہے تو اس نے پولیس کو فون کیا جس پر اسے جائے وقوعہ سے گرفتار کر لیاگیا۔

پولیس کے مطابق  اسے گلوکارہ سے محبت تھی، جوکہ اس وقت گھر پر نہیں تھیں  اور یہ بھی بتایاکہ گلوکارہ کی تصاویر اس شخص کےانسٹاگرام پیج پر موجود ہیں۔

تازہ ترین