• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عام طور پر ہمارے معاشرے میں مرد خواتین کی بات نہیں سنتے: سنیتا مارشل

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

سنیتا مارشل نے ٹین ایج بچوں کے گرل فرینڈ یا بوائے فرینڈ رکھنے سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کی معروف ماڈل اور اداکارہ سنیتا مارشل نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ٹین ایج بچوں کے گرل فرینڈ یا بوائے فرینڈ رکھنے سے متعلق اپنی رائے دی جو اب سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر رہی ہے۔

سنیتا مارشل کے شوہر حسن احمد مسلمان ہیں جبکہ وہ خود مسیحی عقائد رکھتی ہیں۔ ان دونوں نے ہمیشہ اپنے تعلق کو برداشت، سمجھداری اور عزت پر قائم رکھا ہے۔

مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے سنیتا نے کہا کہ میرے بچے ابھی چھوٹے ہیں، لیکن مجھے نہیں پتہ کہ ان کا کوئی بوائے فرینڈ یا گرل فرینڈ ہے یا نہیں، لیکن میں حسن کو بار بار کہتی ہوں کہ یہ عمر ایسی ہے جہاں بچوں کے لیے یہ چیزیں نارمل ہیں، ہمیں انہیں سمجھداری سے ڈیل کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عام طور پر ہمارے معاشرے میں مرد خواتین کی بات سنتے نہیں، لیکن حسن چونکہ پڑھے لکھے اور سمجھدار ہیں، تو وہ سمجھتے ہیں۔

سنیتا مارشل نے کہا کہ میں تو عمومی طور پر خواتین سے یہی کہوں گی کہ وہ اپنے شوہروں کو یہ سمجھائیں کہ اس عمر میں ڈیٹنگ ایک عام چیز ہے۔

سنیتا مارشل کے بیان پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل دیکھنے کو ملا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید