سعدیہ امام کی روتی ہوئی ویڈیو وائرل ہوگئی جس سے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
پاکستان کی معروف اداکارہ، میزبان اور ہدایتکارہ سعدیہ امام نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک آبدیدہ ویڈیو شیئر کی ہے جس نے ان کے چاہنے والوں کو حیران اور پریشان کردیا۔
سعدیہ امام نے 90 کی دہائی میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری پر راج کیا اور آج بھی وہ اپنی جاندار اداکاری، خوش مزاج طبیعت اور خاندانی زندگی سے جڑے لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے جانی جاتی ہیں۔
ان کی بیٹی میرب ان کی زندگی کا مرکز ہیں اور اکثر وہ ان کے ساتھ خوشگوار لمحے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتی نظر آتی ہیں۔
تاہم حالیہ ویڈیو میں ان کا اداس چہرہ اور آنکھوں میں آنسو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے فوری ردعمل ظاہر کیا، ویڈیو میں سعدیہ نے کسی قسم کی وضاحت نہیں دی، تاہم ان کے تاثرات نے مداحوں کو فکرمند کردیا۔
مداحوں کی بڑی تعداد نے کمنٹس میں سعدیہ امام سے خیریت دریافت کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
صارفین کا کہنا ہے کہ آپ ہمت نہ ہاریں، یہ وقت بھی گزر جائے گا، اداسی آپ پر نہیں جچتی، آپ ایک مضبوط عورت ہیں۔
دوسری جانب کچھ صارفین نے ویڈیو کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا کہ یہ تو لگ رہا ہے جیسے کوئی ڈرامہ ہو، ٹی وی پر اس سے بہتر اداکاری کر چکی ہیں آپ۔
تاحال سعدیہ امام کی جانب سے اس ویڈیو کی کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے، سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ آیا یہ کسی ذاتی مسئلے کا اظہار تھا یا کسی آنے والے پراجیکٹ کی تشہیر کا حصہ۔
یاد رہے کہ سعدیہ امام نا صرف کامیاب اداکارہ رہی ہیں بلکہ ایک باوقار اور جاندار شخصیت کے طور پر بھی ان کا شمار ہوتا ہے، ان کی اچانک ایسی حالت میں سامنے آنا مداحوں کے لیے ایک غیر متوقع لمحہ تھا۔