امریکی فوج کی 250 ویں سالگرہ کے موقع پر واشنگٹن ڈی سی میں فوجی پریڈ ہوئی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے لیے جانیں قربان کرنے والے سپاہیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
اُنہوں نے کہا کہ امریکی فوجیوں نے جانیں قربان کر کے امریکا کو عظیم ملک بنایا، امریکی فوجیوں نے جنگوں میں اپنا خون بہایا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دشمنوں کو بتانا چاہتا ہوں ہماری فوج کبھی ہتھیار نہیں ڈالے گی۔
اُنہوں نے کہا کہ امریکا اب پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے، امریکا نے آج دنیا کی تاریخ بدل کر رکھ دی ہے۔