• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف: ارشد علی

صفحات: 384، قیمت: 800 روپے

ناشر: بُک کارنر، جہلم۔

مصنّف سرکاری تدریسی خدمات سے کچھ عرصہ قبل سبک دوش ہوئے ہیں،تاہم اپنی تحاریر کے ذریعے’’ قومی تدریسی‘‘ خدمات اب بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ان کی دورانِ ملازمت تین کتابیں منظرِعام پر آئیں اور اب اِس خود نوشت کی صُورت اپنی سرگزشتِ حیات کے بہت سے پہلوؤں تک قارئین کو رسائی دی ہے۔ 

اُن کا کہنا ہے’’یقیناً سچائی اچھی چیز ہے، لیکن مَیں نے سارے سچ بیان نہیں کیے، مگر جھوٹ بولنے سے حتی الامکان گریز کیا ہے۔‘‘ بچپن، لڑکپن، نوجوانی، ملازمت، عمومی موضوعات، ہم کار، اہلِ قلم، اہلِ علم و دانش، شخصیات، دوست احباب اور سیاسی و سماجی شخصیات جیسے موضوعات کے ذیل میں خُوب صُورت، رواں نثر میں زندگی کے مدو جزر بیان کیے گئے ہیں۔چوں کہ اُن کی زندگی تدریسی، علمی اور سماجی خدمات و تعلقات کے حوالے سے بھرپور رہی، اِس لیے اِس سوانح عُمری میں عام قاری کی دِل چسپی کا بھی خاصا سامان ہے۔

تازہ ترین