• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی دور کا برطرف ملازمین بحالی ایکٹ 2010 کالعدم قرار

سپریم کورٹ نے پیپلز پارٹی دور کا برطرف ملازمین بحالی ایکٹ 2010 کالعدم قرار دیتے ہوئے ایکٹ کے ذریعے تمام ملازمین کو دیے گئے فوائد فوری روکنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ نے وفاقی ملازمین کی بھرتیوں اور ترقیوں کے کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا اور پیپلزپارٹی دور میں ایکٹ کے ذریعے بحال کیے ملازمین سے متعلق تفصیلات جاری کر دیں۔

پیپلزپارٹی حکومت نے 2010 میں سینکڑوں برطرف ملازمین کی ایک ایکٹ کے تحت بحالی کی تھی۔

عدالتی فیصلے کے مطابق 2010 میں بنایا جانے والے ایکٹ سے ایک خاص طبقے کو فائدہ پہنچانا مقصود تھا، ملازمین بحالی ایکٹ 2010 سے فائدہ لینے والے ملازمین اپنی سابقہ پوزیشن پر واپس جائیں گے، ملازمین بحالی ایکٹ 2010 کےذریعے ریگولر ملازمین کی حق تلفی کی گئی۔

عدالت نے بحالی کی بعد ہونے والی ایک ساتھ ادائیگیاں واپس لینے کا حکم دے دیا ، عدالت نے فیصلہ کیا کہ  ترقی پانے والے ملازمین کو عہدوں کے برعکس ملنے والے فوائد واپس نہ لیے جائیں۔

سپریم کورٹ نے دسمبر 2019 کو کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

تازہ ترین