چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی نے مینار پاکستان واقعے میں ملوث عناصر کو سر عام سزا دینے کا مطالبہ کردیا۔
حافظ طاہر اشرفی نے لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے ہجوم کی بدتمیزی اور ہراساں کرنے پر بیان جاری کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان پر پیش آنے والا واقعہ سفاکیت اور بربریت ہے۔
چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے مطالبہ کیا کہ خاتون سے بدتمیزی کے واقعے میں ملوث ملزموں کے خلاف فوری ٹرائل کرکے سرعام سزا دی جائے۔