کراچی کے علاقے ڈیفینس موڑ پر دو گاڑیوں میں ہونے والے تصادم میں ایک شخص جاں بحق اور17 افراد زخمی ہوگئے، تمام زخمی افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
حادثہ ڈیفینس موڑ کے قریب پک اپ وین اور کار میں تصادم سے ہوا، جس میں 18 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں شامل وین ڈرائیور 25 سالہ حماد دوران علاج دم توڑ گیا،
پولیس کے مطابق 17زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جو لائنز ایریا سے کورنگی شادی کی تقریب میں شرکت کے لیےجارہے تھے، زخمی افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد کار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، حادثہ مکمنہ طور پر کار کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
پولیس نے کار اور پک اپ وین کو تحویل میں لے کر فرار کار ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔