لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں خاتون کو ہراساں کرنے کے معاملے میں اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال نے اسپیشل ٹیم تشکیل دی ہے، جس کی سربراہی ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور کریں گے۔
شارق جمال کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم چار سب ٹیموں پر مشتمل ہو گی، سب ٹیموں میں انویسٹی گیشن، فارنزک، ایویڈنس اینڈ ڈیجیٹل میڈیا ٹیم شامل ہوگی۔
ڈی آئی جی شارق جمال نے عوام سے اپیل کی کہ شہری واقعہ میں ملوث افراد کی شناخت کرنے میں پولیس کی مدد کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ معلومات شیئر کرنے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے یہ بھی کہا کہ تمام ملزمان کو جلد گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔