• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کیا مسلم لیگ (ن) واقعی اندرونی خلفشار اور بحران کا شکار ہے

شاعر مرتضی برلاس کا شعر ہے کہ

ہمارے قول وفعل میں تضاد کتنا ہے

مگر یہ دل ہے کہ خوش اعتماد کتنا ہے

ایک اور شاعرنے کیا خوب کہاکانٹوں سے گزر جاتا ہوں دامن کو بچا کرپھولوں کی سیاست سے میں بیگانہ نہیں ہوںپاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کاکہنا ہے کہ لندن میں نوازشریف کاعلاج جاری ہے، وہ علاج مکمل کیے بغیر واپس نہیں آئیں گے، حکومت نوازشریف کی بیماری پرسیاست کررہی ہے، تین بار منتخب ہونے والے وزیراعظم کی صحت پر سیاست کرنا گری ہوئی حرکت ہے۔

شہباز شریف نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ نوازشریف کی صحت کے معاملے پر سیاست سے باز رہے اور اپنے وزرا کو بھی اس بات کا پابند کرے۔ اس ھوالے سے برطانیہ میں میاں نواز شریف کے ویزہ میں توسیع کی درخواست کا مسترد ہونا ایک غیر معمولی بات ہے جس سے ایک طرف حکومتی وزرا خوشی کا اظہار کر رہے ہیں تو دوسری مسلم لیگ ن میں تشویش کا پایا جانا ایک فطری بات ہے۔

اسکو کسی کی کامیابی یا ناکامی تو قرار نہیں دیا جا سکتا ہے لیکن اسے معمول کی کاروائی بھی قرار دینا مشکل ہے۔دوسری طرف مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی بیٹے جنید صفدرکی شادی احتساب بیورو کے سابق سربراہ سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ سیف سےطے پاگئی ہے، عائشہ سیف اور جنید صفدر کی شادی کی تقریب رواں ماہ کی بائیس تاریخ کو لندن میں ہوگا۔ یہ تقریب لینزبرو میں ہائیڈ پارک کارنرمیں ہوگی، جس میں شرکت کے دعوت نامے مہمانوں کو بھیج دیے گئے ہیں۔ 

ای سی ایل میں نام شامل ہونے کے باعث مریم نواز اورکیپٹن (ر) صفدر شادی میں شرکت نہیں کریں گے جو ہمارے سماج کے لیے انوکھی بات ہو گی کہ ماں باپ میں سے سیاست کے باعث کوئی بھی شریک نہیں ہو گا ہاں البتہ میاں نواز شریف اور ان کی فیملی کے دیگر افراد اس شادی میں میں شریک ہوں جو پہلے سے وہاں ہر موجود ہوں گے،یہ بھی اطلاعات ہیں کہ مریم نواز لندن جانے کیلئے حکومت سے درخواست نہیں کریں گی ۔

وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے مریم نواز کے بیٹے کے نکاح کی خبر کو شہباز شریف کی سیاسی پیش قدمی کے خلاف قرار دے دیاکہا کہ مریم نواز کے چچا (شہبازشریف) بے چارے اتنی دیر بعد اپوزیشن کے سربراہی اجلاس میں اسلام آباد پہنچے تو مریم نواز کے بیٹے کے نکاح کی خبر جاری کردی گئی لگتا ہے کہ مسلم لیگ ن اندرونی خلفشار اور بحران کا شکار ہے ۔ملک کی سیاسی صورتحال مدوجذر کاشکار ہے اورملک میں سیاسی اور بحران جاری ہے۔ 

نتیجہ یہ ہے کہ پاکستان ترقی کے سارے اشاریوں میں اپنے خطے میں بھی پیچھے رہ گیا ہے یہ کوئی معمولی بات نہیں۔ ہر حکومت حالات کی خرابی کا ذمہ دار ماضی کی حکومتوں کو ٹھہراتی ہے اور نئے سرے سے کام شروع کرتی ہے۔ موجودہ سیاسی صورتحال میں وزیراعظم عمران خان کاکہناہے پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں، دشمن قوتوں کو تعلقات کمزور نہیں کرنے دیں گے۔اسلام آباد میں چینی سفیرنونگ رونگ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، سی پیک ،کورونا ویکسین اورمختلف شعبوں میں تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔

وزیراعظم ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے چینی قیادت کے پیغامات کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا اور کورونا کے دوران ویکسین کی فراہمی پر چین کاشکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ سی پیک خطے میں تبدیلی کےلیے بہترین منصوبہ ہے۔ ملاقات میں خطے کی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ افغان تنازع کا فوجی حل نہیں ہے۔ پاکستان افغانستان تنازع کا حل سیاسی مذاکرات سے چاہتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہے ایسا الیکشن کروائیں گے کہ سب اسے قبول کریں گے۔ الیکشن میں فراڈ سے بچنے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے۔

ٹیکنالوجی سے بیلٹ پیپر اور جعلی ووٹ رجسٹریشن کا خاتمہ ہوگا۔ الیکٹرانک ووٹنگ سے گھروں میں ٹھپے لگانے کے واقعات کم ہوجائیں گے۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار ہوچکی ہے اورالیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معائنےکی حکومتی دعوت قبول کر لی ہے۔ وزارت سائنس وٹیکنالوجی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کرنے کے بعد اس کے تمام ٹیسٹ بھی کر لیے ہیں۔ پاکستان میں عام انتخابات کے لیے 4 لاکھ الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں درکار ہوں گی۔مشین (ای وی ایم) منفی 10 تا 55 ڈگری سینٹی گریڈ پر کام کر سکتی ہے۔

ووٹ ڈالنے کے الیکٹرانک ریکارڈ کے ساتھ بیلٹ پیپر بھی ہو گا۔ مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کو ایک بار پھر متحرک کرنے کے لیے کراچی جلسے کی تاریخ کا اعلان کیاہے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت سنگین حالات سے گزر رہا ہے،پاکستان کو اس وقت عالمی سطح پر بدترین تنہائی کا سامنا ہے۔پی ڈی ایم افغانستان کے مسئلہ کا حل فریقین کےمذاکرات میں سمجھتی ہے۔ پی ڈی ایم کے سربراہ نے بتایا کہ اجلاس میں ملک میں بدترین مہنگائی کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی گئی۔ پی ڈی ایم کا 29 اگست کو کراچی میں جلسے کا انعقاد کیا جائے گا۔

پی ڈی ایم نے آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج کو مسترد کیا جبکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو دھاندلی کا طریقہ قرار دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق سی سی پی نے شوگر ملز پر مسابقتی ایکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا اور ایسوسی ایشن کو 2 ماہ میں جرمانےکی رقم ادا کرنےکی ہدایت کی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سی سی پی نے شوگر ملز کے خلاف تحقیقات کیں، شوگر ملز کو گٹھ جوڑ کے ذریعے چینی کی قیمت مقررکرنے پرجرمانہ عائد کیاگیا۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج وقت کی اہم ضرورت ہے کہ بھائی چارے، رواداری اور تحمل مزاجی کو اپنا کر قوم کو یکجا کیا جائے۔ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنی ذاتی اناء اور عناد سے بالا تر ہوکر فیصلے کرنا ہوں گے۔

تازہ ترین
تازہ ترین