اسلام آباد ( اپنے نامہ نگار سے ) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سنیٹر شبلی فراز نے پاکستان میوزیم آف نیچرل ہسٹری (پی ایم این ایچ) کا دورہ کیا ، انہوں نے میوزیم کے مختلف گیلریز کا دورہ کیا اور وہاں میوزیم کی تزئین و آرائش کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ میوزیم کا دورہ کر سکیں ، وفاقی وزیر نے میوزیم کی نامکمل عمارت کے چاروں بلاکس کا پی سی ون تیار کر کے وزارت میں جمع کروانے کی ہدایت کی تاکہ فنڈز کے حصول کیلئے کوشش کی جاسکے،وفاقی وزیر شبلی فراز اور وفاقی سیکرٹری ڈاکٹر اختر نذیر کو چیئرمین پی ایس ایف ڈاکٹر شاہد بیگ اور دیگر ہیڈز نے مختلف شعبوں کے بارے میں بریفنگ دی ، وفاقی وزیر نے ارتھ سائنسز ڈویژن کے ایک نئے قائم شدہ سیکشن کا بھی افتتاخ کیا اور پی ایم این ایچ میں پائن کا درخت لگایا ، پی ایس ایف ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر سنیٹر شبلی فرازکو وزیراعظم عمران خان سےمیٹنگ کے باعث دورہ مختصر کر نا پڑا۔