برنالہ آزاد کشمیر شہر میں مساجد کے ذریعے لائٹس بند کرنے کے اعلانات کیے گئے۔
باغ آزاد کشمیر اور مضافاتی علاقوں میں مکمل طور پر بجلی بند ہے جبکہ سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری سے ملحقہ علاقوں میں بلیک آؤٹ ہے۔
علاوہ ازیں پسرور شہر کے بازار بند، سڑکوں کی لائٹس بھی بند کردی گئیں۔
واضح رہے کہ قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت نے گزشتہ رات جارحیت کر کے فاش غلطی کی ہے، اسے اس کا خمیازہ ضرور بھگتنا ہوگا۔