• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نئی دلی پہنچ گئے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نئی دلی پہنچ گئے۔ ایرانی وزیر خارجہ بھارتی ہم منصب جے شنکر سے ملاقات کریں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

عباس عراقچی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی تھی۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کے قیام میں مدد کی پیشکش کر دی ہے۔

ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی سے متعلق بیان دیتے ہوئے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر تحمل سے کام لیں اور حالات کو مزید خراب ہونے سے روکیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید