رومانیہ کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ کابل سے رومانیہ کے14، بلغاریہ کے4 باشندوں کو اسلام آباد پہنچا دیا گیا ہے۔
افغانستان کے دارالحکومت میں طالبان کے کنٹرول کے بعد رومانیہ نے اپنے 14 شہریوں جبکہ بلغاریہ کے 4باشندوں کا کابل سے انخلا کرا لیا۔
وزارت خارجہ کے مطابق کابل سے اسلام آباد پہنچےوالوں کی پاکستان میں رومانیہ کے سفارتخانے کے عملے نے معاونت کی۔
دوسری جانب انڈونیشیا کے وزیر خارجہ کے مطابق کابل میں ڈپلومیٹک مشن عارضی طور پر پاکستان سے کام کرے گا، ابتدائی طور پر کابل میں محدود سفارتی عملہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔