وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ہنگری کے وزیر داخلہ کی ملاقات، غیر قانونی امیگریشن اور دیگر مسائل کے حل کے لیے ہاٹ لائن قائم کرنے پر اتفاق ہوگیا۔
وزیر داخلہ کی تجویز پر غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے ہنگری کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان آئے گا۔
وفد انسانی اسمگلنگ اور نادرا سی آر ایم ایس اور کیسز کے ازسر نو جائزہ سے متعلق معاونت فراہم کرے گا ۔
رپورٹ کو حتمی شکل دینے کے لیے ہنگری کے وزیر داخلہ پاکستان آئیں گے۔