عمر کوٹ میں سگے چچا نے مبینہ طور پر 2 ننھے بھتیجوں کو قتل کر دیا۔ ملزم نے دونوں بچوں کے سر کلہاڑی سے کاٹ کر الگ کر دیے، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق عمر کوٹ کے گاؤں رانا واہ جاگیر میں ملزم اپنے بڑے بھائی کے ڈھائی سالہ اور ڈیڑھ سالہ بچوں کو گھر سے باہر کھیلنے لے گیا، دن بھر واپس نہ آنے پر گھر والوں نے تلاش کیا تو بچوں کی سرکٹی لاشیں ملیں۔
بچے کے والد نے بتایا کہ ملزم نے بچوں کے سر کلہاڑی کے وار کر کے علیحدہ کیے، بچوں کو کیوں قتل کیا ہمیں اب تک معلوم نہیں ہے، پولیس کے مطابق ایک بچے کی صرف لاش ملی ہے، سر نہیں ملا ہے۔
بچوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جبکہ ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔