• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے شعبہ سینی ٹیشن کیلئے جدید گاڑیاں خریدنے کیلئے کمیٹی قائم

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)سی ڈی اے نے سینی ٹیشن کے شعبہ کیلئے جدید گاڑیاں خریدنے کیلئےممبر انجنئرنگ منور شاہ کی سر براہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کردی ہے۔کمیٹی کے ممبران میں ڈی جی سوک مینجمنٹ غلام سرور سندھو‘ ڈائریکٹر ایم پی او عمر صغیر ‘ ڈائریکٹر پروکیو رمنٹ مسکین کاظمی ‘ ڈائریکٹر آڈٹ ملک اقبال اور ڈائریکٹر سنٹرل انجئرنگ لیبارٹری نعمان شیخ شامل ہیں۔ یاد رہے کہ سی ڈی اے بورڈ نے یہ منظوری دی تھی کہ شعبہ سینی ٹیشن کیلئے30سے زیادہ ڈمپر ‘ سکپ لفٹر وغیرہ خریدے جائیں تاکہ ہائرنگ کی مد میں کئے جانے والے اخرجات بچائے جا سکیں ۔ ذ رائع کے مطابق کمیٹی پر دبائو ڈالا جا رہا ہے کہ سنگل مینو فیکچرر کوٹیشن پر کروڑوں روپے کی خریداری کرلی جا ئے۔ا ب تک کمیٹی کے دو اجلاس ہوئے ہیں جس میں ممبران کی جانب سے یہ اعتراضات سامنے آئے ہیں کہ اس پراجیکٹ کا پی سی ون ہی نہیں بنایا گیا حالانکہ یہ تقریباً ایک ارب روپے کی لاگت کا پراجیکٹ ہے۔ دوسرے حکومت سے گاڑیوں کی خریداری کا این او سی نہیں لیاگیا۔ تیسر ے یہ کہ صرف ایک مینو فیکچر ر سے کوٹیشن لینے کی بجائے مینو فیکچچرز میں مسابقت کرائی جا ئے۔ تاکہ یہ معلوم ہوسکے کہ قومی خزانہ کو کس قدر بچت ہوسکتی ہے۔
تازہ ترین