• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرامہ سیریل ”محبت داغ کی صورت“ کا آج ”جیو ٹی وی“ پر آغاز

کراچی (جنگ نیوز) نئی جگہ اور نئے لوگوں کے درمیان آکر بسنا اکثر لوگوں کی زندگی کو مزید دُشوار بنا دیتا ہے، گھریلو مشکلات، بے اعتباری، غلط فہمیوں، رشتہ داروں کی چالاکیوں اور معاشرتی پابندیوں میں جکڑے ایک خوشحال گھرانے کی دردناک کہانی پر مشتمل ڈرامہ سیریل ”محبت داغ کی صورت“ بدھ سے پاکستان کے سب سے مقبول انٹرٹیمنٹ چینل ”جیو ٹی وی“ سے پیش کی جائے گی۔ پروڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کے ”سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ“ کے بینر تلے تخلیق کی گئی دِل چھو لینے والی اس کہانی کی مصنفہ سائرہ رضا اور ہدایتکار ذیشان احمد ہیں۔ ڈرامے کے مرکزی کرداروں میں نیلم منیر، سمیع خان، اسما عباس، سید جبران، راشد فاروقی، فضیلہ قاضی، کنزہ ملک، سنیتا مارشل، عزرا معین الدین، ساجد شاہ، حمیرہ بانو، ارم اختر، کامران جیلانی، ٹیپو شریف، علیزے زید اور آریز شامل ہیں۔ ڈرامہ سیریل ”محبت داغ کی صورت“ ہر بدھ کی شب8 بجے نشر ہوگا۔

تازہ ترین