لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں ذہنی معذور بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
ایس پی کینٹ صاعد عزیز کے مطابق ملزم رشید کباڑیہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم گلی میں کھیلتی ہوئی 15 سالہ ذہنی معذور بچی آمنہ کو ورغلا کر دکان میں لے گیا جہاں اس نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ایس پی کینٹ صاعد عزیز کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔