• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کا سابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو خراج تحسین

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین احسان مانی کی 3 سالہ کارکردگی پر انہیں خراج تحسین پیش کردیا۔

وزیر اعظم نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ بطور چیئرمین پی سی بی انہوں نے کرکٹ کے حوالے سے اہم کردار ادا کیا، کرکٹ اسٹرکچر کے قیام کے لیے احسان مانی کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔

 وزیراعظم نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس لانے پر بھی احسان مانی کو خراج تحسین پیش کیا۔

عمران خان نے لکھا کہ ’پاکستان میں پہلی مرتبہ ریجنل ڈومیسٹک کرکٹ کا ڈھانچہ کھڑا کرنے اور عالمی کرکٹ کی پاکستان واپسی میں بھرپور کردار ادا کرنے پر میں ان کا بطورِ خاص ممنون ہوں۔‘

سابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی بطور چیئرمین مدت 24 اگست کو ختم ہوئی ہے۔

تازہ ترین