چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی کے ابتدائی 6 ماہ کے اخراجات کی تفصیل پی سی بی ویب سائٹ پر جاری کردی گئی ہے۔
دستاویزات کے مطابق احسان مانی نے چھ ماہ میں 57 لاکھ 6 ہزار 171 روپے خرچ کیے، اوسط ایک ماہ میں 9 لاکھ 51 ہزار روپے خرچ کیے۔
احسان مانی نے رہائش کی مد میں 22 لاکھ 2 ہزار روپے سے زائد خرچ کیے، گاڑی اور ڈرائیور کی مد میں 5 لاکھ 29 ہزار روپے سے زائد خرچ ہوئے۔
دستاویزات کے مطابق علاج کے لیے احسان مانی نے 81 ہزار 8 سو روپے خرچ کیے، غیرملکی دوروں پر 11 لاکھ 85 ہزار چھ سو روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی۔
اندرون ملک سفر پر 9 لاکھ 67 ہزار روپے سے زائد رقم خرچ ہوئی، سیکورٹی گارڈ اور ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 3 لاکھ 49 ہزار روپے خرچ کیےگئے۔