• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کے شہریوں کی موبائل وین سے ویکسینیشن


لاہور کے 5 ٹاؤنز میں موبائل وین کے ذریعے شہریوں کو کورونا وائرس کی ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

موبائل وین کے ذریعے شہریوں کو رجسٹرڈ کرنے کے ساتھ ساتھ ویکسین بھی لگائی جا رہی ہے، شہری موبائل وین سروس سے خوشی خوشی ویکسین لگوا رہے ہیں۔

لاہور کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو ویکسینیٹیڈ کرنے کے لیے گھر گھر، علاقوں، مارکیٹوں میں کورونا موبائل وین چل رہی ہے جس کے ذریعے روزانہ 100 افراد کو ویکسین لگائی جاتی ہے۔

ڈاکٹر کی موجودگی میں سہولتوں سے لیس موبائل وین میں موجود اسٹاف شہریوں کی رجسٹریشن اور بلڈ پریشر چیک کرنے کے بعد سائنو ویک لگاتا ہے۔

موبائل ویکسینیشن وین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 3 روز میں 3500 افراد کو ویکسین لگ چکی ہے۔

موبائل ویکسینیشن وین صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک سروس مہیا کرتی ہے، کورونا وائرس کی ویکسین کی پہلی اور دوسری ڈوز بھی شہریوں کو لگائی جاتی ہے، شہریوں نے اس حوالے سے موبائل سروس کو سراہا ہے۔

موبائل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہیں 10 ہزار افراد کو ویکسینیٹیڈ کرنے کا ٹارگٹ ملا ہے، شہریوں کے تعاون سے جلد ٹارگٹ مکمل کر لیں گے۔

تازہ ترین