کراچی( اسٹاف رپورٹر )شہری کو اغوا کر کے کروڑوں کی ڈکیتی میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار نہ ہو سکا۔واقعہ میں اب تک پولیس اہلکار سمیت 8 فراد گرفتار ہیں۔
گذشتہ روز آئی جی سندھ نے ایک حکمنامے کے تحت ڈی ایس پی سی ٹی ڈی انٹیلیجنس سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب اور ڈی ایس پی سی پیک راجہ فرخ یونس کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔
منگھوپیر میں شہری کو اغوا کر کے ڈیجٹل کرنسی لوٹنے کے واقعہ پر اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کی تفتیش جاری ہے تاہم تاحال واقعہ کا مرکزی ملزم پولیس اہلکار علی رضا گرفتار نہیں ہو سکا ہے۔
آئی کی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ ابھی واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔
تمام ملزمان کے پکڑے جانے پر ہی واقعہ کی تمام تر تفصیلات اور واقعہ میں ملوث ملزمان کا پتا چلے گا۔